بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> ملتان سلطانزنے لاہورقلندرزکو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
لاہورقلندرز

ملتان سلطانزنے لاہورقلندرزکو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور(ویب ڈیسک): ملتان سلطانزنے لاہورقلندرزکو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ہے. لاہورقلندرزنے پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیتنے کے لیے 141 رنز کا ہدف دیاتھا. نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قلندرز کے کپتان فخر زمان اور رکی ویسل نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ پر 27 رنز کی شراکت قائم کی تو ویسل نے ہمت ہار گئے اور 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ایونٹ کے اپنے آخری میچ میں بھی لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن مایوس کن دکھائی دی، سہیل اختر 5، حارث سہیل 7 اور کپتان فخر زمان 53 رنز بنا کر میدان بدر ہوگئے۔ ملتان سلطانز میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہد آفریدی اور شان مسعود کی واپسی ہوئی ہے, لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے کہا کہ وہ پہلے بیٹنگ کرنے کے ہی خواہشمند تھے، اس پچ پر کھیلے گئے گزشتہ میچز ہائی اسکورنگ تھے اور امید ہے کہ آج کا میچ بھی ہائی اسکورنگ ہوگا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم کپتان فخر زمان، سہیل اختر، حارث سہیل، اسیلا گنارتنے، رکی ویسل، سعد علی، ڈیوڈ ویسے، حسن خان، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سندیپ لمیچانے پر مشتمل ہے۔ اسی طرح ملتان سلطان کی ٹیم میں عمر صدیق، جیمس ونس، شان مسعود، جانسن چارلس، کپتان شعیب ملک، ڈینل کرسچن، شاہد آفریدی، کرس گرین، محمد الیاس، جنید خان اور محمد عباس شامل ہیں۔ دونوں ہی ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے، اس لیے اس میچ کے نتیجے سے پوائنٹس ٹیبل پر کوالیفائر ٹیموں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*