بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر لاہورقلندرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
ملتان سلطانز

ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر لاہورقلندرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میچ کیلئے لاہور قلندرز کی قیادت فخرزمان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اسیلا گونارتنے، حارث سہیل، سعد علی، سہیل اختر، ڈیوڈ ویز، حسن خان، رکی ویسلز، شاہین شاہ آفریدی، سندیپ لامی چانے اور حارث رﺅف شامل ہیں۔ ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز وینس، عمر صدیق، جونسن چارلز، شان مسعود، ڈینیل کرسچن، شاہد آفریدی، کرس گرین، محمد الیاس، محمد عباس اور جنید خان شامل ہیں۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ روز کراچی کنگز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف شاندار فتح کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم بھی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*