PSL5, Multan Sultans, Peshawar Zalmi, Toss, Shan Masood

ملتان سلطانزکا ٹاس جیت کر پشاورزلمی کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان سپرلیگ 5 کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانزنے ٹاس جیت کر پشاورزلمی کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے.

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کیلئے شان مسعود اور ڈیرن سیمی ٹاس کے لیے آئے جہاں پر ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی دونوں نے ہی گزشتہ میچ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے جس کے ساتھ ہی ملتان میں 12سال کے طویل عرصے کے بعد کسی انٹرنیشنل طرز کے مقابلے کا انعقاد ہو گا۔