Buy website traffic cheap


ملک بھر میں رقوم کی تیز تر ترسیل کا خصوصی چینل “الیکٹرانک منی آرڈر” متعارف

لاہور(ویب ڈیسک): ملک بھر میں رقوم کی تیز تر ترسیل کا خصوصی چینل “الیکٹرانک منی آرڈر” متعارف کروادیا گیا ہے. وزیر مملکت مراد سعید نے سروس کا افتتاح کر دیاہے. رقوم کی ترسیل کے نظام کو “الیکڑانک منی آرڈر” کا نام دیا گیا ہے. نظام کے ذریعے 50 ہزار تک کی رقوم فوری بھیجی جاسکیں گی. ایک ہی دن میں پارسل کی ترسیل کا نظام بھی متعارف کر دیا گیا. 20 شہروں کے لیے ترسیلی نظام کا بھی افتتاح کر دیا گیا. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرادسعید کا کہنا تھا کہ جوکہتے ہیں کچھ بھی نہیں ہوسکتا وہ غلط کہتے ہیں.پاکستان پوسٹ اتنا بڑا ادارہ ہونے کے باوجود10 ارب خسارے میں ہے. تقریباً دو ہفتے پہلے اس ادارے کی ذمے داری مجھے ملی.