Buy website traffic cheap

عمران خان

مرادسعید کی فل باڈی ویکسنگ اوررانا ثناء اللہ کی ڈبل شفٹ والی شہرہ آفاق تقریرکے قومی اسمبلی میں چرچے

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی وزیربرائے مواصلات مرادسعید اورسابق وزیرِقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے درمیان قومی اسمبلی میں لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے اورڈھکے چھپے الفاظ خوب ایک دوسرے پر نشتربرسائے گئے . تفصیلات کے مطاق رانا ثناء اللہ نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب کا حوالہ دیا اورکہا کہ اس میں لکھاہے کہ بعض وزراء فل باڈی ویکسنگ کرواتے ہیں. لیگی رہنماء کا اشارہ پی ٹی آئی کے نوجوان ایم این اے مراد سعید کی جانب تھا جن کے بارے میں کچھ ایساہی لغوریحام خان کی کتاب میں لکھاگیا ہے. جواب میں مراد سعید نے راناثناء اللہ کی کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے حوالے سے کی جانیوالی مشہورتقریرکا ذکرکردیا اورکہا جو موصوف تقریر کررہے تھے وہ اپنے لیڈرکی بیٹی کے بارے میں کیا کچھ نہیں کہہ چکے جوکہ ریکارڈ کا حصہ ہے. مراد سیعد کا اشارہ راناثناء اللہ کی نوےکی دہائی میں مریم نواز، کلثوم نوازاورکیپٹن صفدرکے بارے میں کی جانیوالی تقریرکی جانب تھا. جس میں لیگی رہنماء نےکیپٹن ریٹائرڈ صفدرپر ڈبل شفٹ کی پھبتی کسی تھی.