بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے ناقابلِ یقین کام کردکھایا
مراد سعید

وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے ناقابلِ یقین کام کردکھایا

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے چھ ماہ کے دوران پاکستان پوسٹ اوروزارتِ مواصلات کو اپنے پیروں پر کھڑا کردیا. حکومتی اقدامات کے باعث پاکستان پوسٹ اور وزارت مواصلات نے اربوں روپے کا ریکارڈمنافع کما لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومتی اقدامات کے باعث پاکستان پوسٹ اور وزارت مواصلات نے اربوں روپے کا ریکارڈ منافع کما لیا، وزارت مواصلات کاریونیو 4 ماہ میں 9 ارب 54 کروڑتک پہنچ گیا ،احتساب کے عمل سے 4 ارب 32 کروڑسے زائد کی بھی ریکوری کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پوسٹ میں بھی ملکی تاریخ کاریکارڈریونیوحاصل ہوگیا،3 ماہ میں انقلابی اقدامات سے ریونیومیں 184 فیصدتک کااضافہ ہو گیا۔ یادرہے کہ وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید کی حکومت کی 100 کارکردگی کے حوالے سے بھی وزیراعظم عمران خان نے کافی تعریف کی تھی اور پرفارمنس کے لحاظ سے ان کی وزارت پہلے نمبرپر تھی .

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*