Buy website traffic cheap

مشاہداللہ خان

لیگی سینیٹر مشاہداللہ خان اور فیصل جاوید خان میں ٹھن گئی

لاہور(ویب ڈیسک): سینیٹ اجلاس کے دوران مشاہد اللہ اور فیصل جاوید میں جملے بازی، چیئرمین سینیٹ نے مشاہداللہ خان کے الفاظ حذف کرا دئیے۔ سینیٹ اجلاس میں مشاہد اللہ خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کو اسلام آباد منتقل کرنا مشکل کام ہے، جس پر سینیٹر فیصل جاوید نے جملے بازی کرتے ہوئے کہا جی بابا جی ، جی بابا جی ، جواب میں سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا چونچ باہر نکالو انڈے سے پھر پتا چلے، آپ چوزے ہیں آپ کو چوچا ہی کہوں گا، جو کھڑا ہوتا ہے حکومت والے مِن مِن کرنا شروع ہو جاتے ہیں، اگر آگے چلے گیں تو میں تو تیار ہوں۔ چیئرمین سینیٹ نے مشاہد اللہ کے الفاظ حذف کرا دئیے۔ فیصل جاوید نے مشاہداللہ کے ریمارکس پر جواب دیا کہ یہ کہتے ہیں ہم سے تربیت لیں، ہم ان سے کرپشن کی تربیت نہیں لیں گے، اپنی عمر دیکھیں اور اخلاقیات دیکھیں، انکی باتیں حذف کرنے کی بجائے انہیں ہی حذف کر دیں۔