Buy website traffic cheap


مراد علی شاہ کی نیب میں پیش ہونے سے معذرت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو کے سامنے پیر کو پیش ہونے سے معذرت کر لی،

جس کے بعد نیب نے مراد علی شاہ کو 8 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا۔جعلی اکاونٹ کے ذریعے اربوں روپے کرپشن کے میگا سکینڈل میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیر کو طلب کر رکھا تھا

تاہم سید مراد علی شاہ نے بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر پیر کو نیب تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کی ہے۔ قومی احتساب بیورو نے مراد علی شاہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں دو روز بعد 8 جولائی کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

نیب نے مراد علی شاہ کو 28 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھجوایا تھا جس کے جوابات مانگے گئے ہیں۔ مرادعلی شاہ اس سے پہلے دو بار نیب دفتر پیش ہو چکے ہیں۔