بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> سابق صدر آصف ذرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور گرفتار
فریال تالپور

سابق صدر آصف ذرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورو نے سابق صدر آصف ذرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس میں گرفتار کرلیا ہے. یادرہے کہ نیب راولپنڈی کی درخواست پر چیئرمین نیب نے فرالر تالپور کے وارنٹ گرفتاری کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیکر انہیں ہاؤس اریسٹ رکھا جائے گا جہاں پراٹیچ باتھ اور ایک خاتون سکیورٹی گارڈ کی سہولت میسر ہوگی، ان سے تفتیش بھی یہیں ہو گی۔ چیئرمین نیب نے نیب راولپنڈی کی درخواست پر فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی منظوری دی۔ واضح رہے فریال تالپور اور ان کے بھائی آصف زرداری کی جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ضمانت عدالت نے منسوخ کر دی تھی جس کے فوری بعد نیب حکام نے زرداری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا تھا جبکہ فریال تالپور کے حوالے سے خاتون ہونے کی نسبت سے نیب نے اپنی پالیسی میں تھوڑی نرمی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*