Buy website traffic cheap

کاروائی

نیب کی کاروائی، سابق سرکاری افسر کے گھر سے 33 کروڑ روپے برآمد

لاہور (ویب ڈیسک) نیب نے کاروائی کرتے ہوئے گریڈ 16 کے سابق سرکاری افسر کے گھر سے33 کروڑ روپے برآمد کرلیے ہیں. تفصیلات کے مطابق نیب نے لاہور کے علاقے ای ایم ای سوسائٹی میں سابق سرکاری افسر کے گھر میں کارروائی کے دوران چھپائے گئے 33 کروڑ روپے برآمد کرلیے ہیں. یہ رقم مختلف اقسام کی کرنسی میں تھی جس میں 10 کروڑ روپے پاکستانی کرنسی، ساڑھے 3 کروڑ روپے 11 مختلف ممالک کی کرنسیاں جب کہ 17 کروڑ روپے پرائز بانڈز کی صورت میں ہیں۔ اہم شخصیت کے حوالے سے نیب نے ملزم کی شناخت فی الوقت صیغہ راز میں رکھی ہے تا کہ قانونی کاروائی میں کوئی مشکل پیش نہ آئے.