Buy website traffic cheap

نیب

نیب کی جانب سے لیگی رہنماؤں کی دھڑادھڑگرفتاریاں، شریف برادران سرجوڑکربیٹھ گئے

لاہور(ویب ڈیسک): قومی احتساب بیوروکی جانب سے سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئررہنماؤں کی کرپشن کیسزمیں دھڑادھڑگرفتاریاں جاری ہیں. جماعت کو درپیش قانونی وسیاسی مسائل پر گفتگوکےلیے سابق وزیراعظم نوازشریف اوراپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف آج اسلام آبادمیں ملاقات کرینگے. نواز شریف اورشہباز شریف کی ملاقات میں نیب کے ہاتھوں خواجہ برداران کی گرفتار ی اور پارٹی سے متعلق اہم امور پر گفتگو کی جائے گی ، اس موقع پر اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ ملکر کر چلنے کے معاملات اور حمزہ شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے سمیت نیب ریفرنسز اور مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

خواجہ برادران کی موجیں ختم، قومی احتساب بیورونے اہم ترین کاروائی ڈال دی
لاہور(ویب ڈیسک): خواجہ برادران کی موجیں ختم ہوگئیں ہیں اور قومی احتساب بیورونے اہم ترین کاروائی ڈالتے ہوئے لیگی رہنماؤں کو گرفتارکرلیا ہے. پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد قومی احتساب بیورو نے گرفتار کر لیا ہے۔ قانون کے مطابق دونوں کو گرفتار کرنے کے بعد نیب دفتر منتقل کیا جائے گا اور وہاں ان کا طبی معائنہ ہو گا اور پھر دونوں کو جسمانی ریمانڈ کیلئے 24 گھنٹے کے اندر احتساب عدالت میں پیش کرنا پڑے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دونوں کا 15 روزہ ریمانڈ لیا جائے گا جس دوران پیراگون اور آشیانہ ہاﺅسنگ سوسائٹی کی تحقیقات کی جائیں گی۔واضح رہے کہ دونوں نے لاہور ہائیکورٹ میں پیراگون ہاؤسنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے درخواست دے رکھی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا جس پر دونوں بھائیوں کو نیب نے گرفتار کر لیا۔