Buy website traffic cheap

علیم خان

نیب نے علیم خان کیخلاف وفاقی حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورو نے رہنماء پاکستان تحریک انصاف علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ علیم خان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کی تحقیقات چل رہی ہیں، علیم خان 30 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔