Buy website traffic cheap

کلین چٹ

گجرات کے چوہدریوں کو نیب سے کلین چٹ مل گئی

لاہور(ویب ڈیسک):گجرات کے چوہدریوں کو نیب سے کلین چٹ مل گئی ہے تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے چوہدری برادران کیخلاف انکوائریز کو بند کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔نیب لاہور نے چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہیٰ سمیت چار ملزمان کیخلاف انکوائریز بند کرنے کی چیئرمین کو سفارش کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے ۔ نیب نے تحقیقات بند کرنے کیلئے ریفرنس نیب عدالت میں جمع دائر کر دیا ہے ۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کیخلاف ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹس سے متعلق کیس چل رہا تھا اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 28 پلاٹس غیر فروخت کیے ہیں ۔ تاہم تحقیقات کے دوران یہ چیز سامنے آئی ہے کہ جن 28 پلاٹس کو چوہدری برادران کے ساتھ منسلک کیا جارہا تھا وہ ان کے ملازم اسلم بیگ کے تھے اور انہوں نے چوہدری برادران کے گھر کا ایڈریس استعمال کیا تھا ۔

عطاءالحق قاسمی جیل جانے کو تیار، مریم اورنگزیب کو جھوٹا قرار دیدیا
لاہور(ویب ڈیسک): معروف ادیب اورپاکستان ٹیلی ویژن کے سابق چیئرمین عطاء الحق قاسمی نے نجی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے محبت کرتے ہیں اورہمیشہ کرتے رہیں گے. انہوں نے انٹرویوکے دوران ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کو جھوٹاقراردیتےہوئے کہا کہ وہ کسی بھی شخص کیساتھ مخلص نہیں ہوسکتی. انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو سازشی ٹولے نے گھیررکھاہے اوروہی ان کو پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں. میں جیل جانے کو تیارہوں میرے پاس دینے کے لیے کچھ نہیں ہے اوراگرہوتابھی تومیراضمیر کبھی اس چیز کے لیے نہیں‌ماننا تھا. میں نے بطورچیئرمین پی ٹی وی استعفٰی دیتے وقت ان باتوں کا ذکرکیا تھا. مریم اورنگزیب پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیربرائے اطلاعات ونشریات بننے کے بعد انہیں جب میرے خلاف کچھ نہیں ملاتو میرے پروگرام کے پرومو کے اخراجات کو میرے کھاتے میں ڈال دیا . مریم اورنگزیب ایک جھوٹی عورت ہے اوروہ کسی کے ساتھ وفانہیں کرسکتی. انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے متعلق کہا کہ وہ اس کے خلاف درخواست دائر کریں اگرفیصلہ پھربھی میرے خلاف آیا تومیں جیل جاناپسند کرونگالیکن میری لکھی گئی کتابیں میری شہادت دینگی.