بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> 15 جنوری کو نیب لاہور کا اجلاس طلب: اجلاس میں اہم ترین فیصلے متوقع
نیب لاہور
نیب لاہور

15 جنوری کو نیب لاہور کا اجلاس طلب: اجلاس میں اہم ترین فیصلے متوقع

لاہور (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب لاہور) نے 15 جنوری کو اہم اجلاس طلب کرلیا – جس میں بتایا جا رہا ہے کہ اہم ترین فیصلے متوقع ہوں گے –

ذرائع کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 جنوری کو ڈی جی نیب لاہور کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اراضی سے متعلق مختلف معاملات زیر بحث آئیں گے جبکہ ماہرین نیب افسران کو اراضی کا خسرہ، کھتونی سمیت دیگر ٹیکنیکل الفاظ کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے۔ اجلاس میں نیب کی جانب سے جاری کیسز کی پیش رفت کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا اور اس اجلاس میں اہم ترین فیصلے متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر قومی احتساب بیورو نے کرپشن کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کی ہوئی ہیں اور ’’کرپشن سے پاک پاکستان ‘‘ کے لئے بلاامتیاز اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ساتھ ہی ساتھ واضح رہے کہ نیب لاہور نے تین روز قبل ہی 2018 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نیب لاہورنے رواں سال کے دوران 4 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کی جبکہ کرپشن کیسز میں 215 ملزموں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق قو می احتساب بیورولاہور نےرواں سال کے دوران احتساب عدالتوں میں مجموعی طور پر74 ریفرنس دائر کیے،ان میں ایون فیلڈ ، آشیانہ اقبال اور اسحاق ڈار کےخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس شامل ہیں.2018 کے دوران نیب لاہور کو رکارڈ 10ہزار98 شکایات موصول ہوئیں،جن میں سے9ہزار207 شکایات نمٹادی گئیں۔قومی احتساب عدالت نےفیروز پور سوسائٹی کیس میں2ارب 22 کروڑ جبکہ ماڈل ہاوسنگ کیس میں 63 کروڑ روپےریکور کئے،3ہزارمتاثرین میں 1 ارب 28 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔گرفتار ملزموں میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، ایم این اے خواجہ سعد رفیق، ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق، سابق ایم این اےانجینئر قمر السلام ،سابق ایم پی اے حافظ نعمان، قیصرامین بٹ،عمار گلزار، فواد حسن فواد، احد چیمہ اور رائے اعجازشامل ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*