بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> نیب نے شاہد خاقان عباسی کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی

نیب نے شاہد خاقان عباسی کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی

لاہور(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے 26 مارچ تک اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق: نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اثاثوں کی بھی چھان بین شروع کر دی ہے، سابق وزیراعظم کو جاری نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ایل این جی کرپشن کیس میں اپنا تحریری جواب جمع کرائیں۔ جواب کے ساتھ اثاثوں کا دستاویزی ریکارڈ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔نوٹس میں شاہد خاقان عباسی کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ نیب سے عدم تعاون پر انہیں سزا ہو سکتی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*