Buy website traffic cheap


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 24 ستمبرکو نیب آفس طلب

لاہور(ویب ڈیسک): جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو 24 ستمبر کو راولپنڈی آفس میں طلب کرلیا۔

نیب کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس میں بیان ریکارڈ کرائیں۔ مراد علی شاہ پر ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز اونے پونے داموں فروخت کرنے کا الزام ہے۔