Buy website traffic cheap

رانا مشہود

نیب نے لیگی رہنماء رانا مشہود کو طلب کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس فیسٹیول تحقیقات میں مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیر تعلیم رانا مشہود کو آج طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پنجاب سپورٹس فیسٹیول تحقیقات میں سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کو ذاتی حیثیت میں آج طلب کرلیاہے،رانا مشہود پرلاہورسپورٹس فیسٹیول میں غیرقانونی ٹھیکے دینے کاالزام ہے،نیب نے سابق صوبائی وزیررانا مشہود کو 11 بجے طلب کر رکھا ہے،واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر نے نیب تحقیقات سے بچنے کیلئے29 جون کو لاہور ایئر پورٹ سے بیرون ملک فرار کی کوشش تھی لیکن نیب کی جانب سے سابق صوبائی وزیر کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے ایئر پورٹ حکام نے فرار کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

دوسری نیب نے خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف اوربیٹے اسد آصف کواصل شناختی کارڈ اورمتعلقہ ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی بھی ہدایت کررکھی ہے. متاثرین کی شکایت پرنیب نے تحقیقات شروع کیں، جس کے بعد انہیں طلب کیا گیا ہے، ملزمان پرکینٹ ہاؤسنگ اسکیم سیالکوٹ کے نام پرکروڑوں روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔ رمضان شوگرملز کیس میں ملز کے ملازم کو آج طلب کیا گیا ہے جب کہ رمضان شوگر ملز کے ملازم محمد عثمان کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔