Buy website traffic cheap


نیب ٹیم کا آج لیگی صدر شہبازشریف کے گھرجاکر تحقیقات کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب کی تین رکنی ٹیم نے آج شہباز شریف کے گھر جانے کا فیصلہ کرلیا، نیب نے شہباز شریف سے تحقیقات کے لئے سوالنامہ بھی تیار کرلیا۔

شہباز شریف سے آمدن سے زائد اثاثوں اور رمضان شوگر ملز سے متعلق بھی سوال کیے جائیں گے۔ نیب کی ٹیم اس سے قبل بھی شہباز شریف کو مراسلہ جاری کر چکی ہے تاہم شہباز شریف کے مصروف ہونے کے باعث ان کے گھر نہیں گئی۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے سوال کیا جائے گا کہ وہ بتائیں محکمہ خزانہ اور قانون کی مخالفت کے باوجود کمپنی بنانے کی منظوری کیوں دی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پی ایم یو فعال ہونے کے باوجود کمپنی کیوں بنائی، کیا صفائی کمپنی بنانے سے قبل اس کے منافع کی تحقیق کروائی گئی تھی، کمپنی کے استحکام اور اس کے کم خرچ ہونے کی تحقیق کرائی گئی تھی یا نہیں؟۔ نیب کی تین رکنی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد آفتاب، ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد ارشد اور ڈپٹی ڈائریکٹر خرم شہزاد شامل ہیں۔