Buy website traffic cheap


رافیل نڈال نے ایک اور یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا

لاہور(ویب ڈیسک) سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال نے پانچ گھنٹے کے سخت مقابلے کے بعد روس کے ڈینیل مدویدو کو ہرا کر یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلشنگ میڈوز نیویارک میں کھیلا گیا سال کے آخری گرینڈ سلم یو ایس اوپن کا فائنل سپین کے رافیل نڈال اور روس کے ڈینیل مدویدو کے درمیان ہوا۔ یہ میچ 4 گھنٹے 51 منٹ تک جاری رہا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ اعصاب شکن مقابلے کے بعد سپین کے رافیل نڈال نے ڈینیل کو پانچ سیٹ کے ہیروئک سپیل کے بعد شکست دے کر اپنا 19واں بڑا ٹائٹل حاصل کیا۔رافیل نڈال کی جیت کا سکور 5-7 ، 3-6، 5-7، 4-6 اور 4-6 رہا۔ یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد رافیل نڈال نے سخت حریف ثابت ہونے والے روسی کھلاڑی ڈینینل مدویدو کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد بھی دی۔