بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> واٹسن نے پاکستان آنے کیلئے کوئی اضافی معاوضہ نہیں لیا : ندیم عمر

واٹسن نے پاکستان آنے کیلئے کوئی اضافی معاوضہ نہیں لیا : ندیم عمر

لاہور(ویب ڈیسک)‌ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ شین واٹسن نے پاکستان آنے کیلئے کوئی اضافی معاوضہ نہیں لیا۔

تفصیلات کے مطابق : نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں ندیم عمر نے کہا کہ شین واٹسن کو بھی اتنا ہی اضافی معاوضہ دیا گیا جتنا تمام ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کے بدلے میں ملا اور اس میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ شین واٹسن نے پاکستان آنے کیلئے اضافی رقم طلب کی۔ انہوں نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شین واٹسن نے اضافی معاوضے کا مطالبہ تو نہیں کیا البتہ یہ ضرور کہا کہ اگلی بار جو معاہدہ کریں اس میں اضافہ کر دیجئے گا جس پر ہم بھی تیار ہو گئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*