بنیادی صفحہ -> شوبز کی خبریں -> اداکارہ نادیہ خان کا ایک بار پھر سے مارننگ شو کرنیکا فیصلہ

اداکارہ نادیہ خان کا ایک بار پھر سے مارننگ شو کرنیکا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) مقبول اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے ایک بار پھر مارننگ شو کرنے کی ٹھان لی تاہم اس بار انہوں نے نجی ٹی وی کے بجائے سرکاری ٹی وی سے کام کرنے کا معاہدہ فائنل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نادیہ نے مارننگ شوز کے یکسانیت کا شکار ہونے پر دوبارہ مارننگ شو نہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور تمام تر توجہ اداکاری پر مرکوز کر دی تھی، انہوں نے کئی ڈراموں میں شاندار کام کیا تاہم اب پھر ان کو بطور میزبان مارننگ شو کا موقع ملا ہے۔نادیہ خان سرکاری ٹی وی کے کراچی سنٹر سے اپنا شو محرم الحرام کے بعد شروع کریں گی جس کی تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*