Buy website traffic cheap


نیمل خاورنے خواتین کو جلد کی حفاظت کے لیے مفید مشورے دیدیے

لاہور(ویب ڈیسک): اداکارہ نیمل خاور نے کہا ہے کہ میری اچھی جلد کا راز کافی، چائے اور سوڈا سے اجتناب ہے۔

نیمل خاور نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے جلد کی حفاظت کیلئے تجاویز دیں۔ وڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ اچھی اور تروتازہ جلد کے لئے پانی کا استعمال زیادہ کریں، کافی، چائے اور سوڈا سے اجتناب کریں، اپنی جلد پر کوئی اچھا لوشن ضرور لگائیں اور سونے سے قبل اپنے چہرے کو صاف کرنا نہ بھولیں۔
نیمل خاور نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا پر رابطے میں رہیں گی تاہم اداکاری کا اب کوئی موڈ نہیں۔