Buy website traffic cheap

بابراعوان

نندی پورکیس میں راجہ پرویز اشرف اوربابراعوان پر فردِ جرم عائد

لاہور(ویب ڈیسک): احتساب عدالت نے نندی پورریفرنس میں سابق وزیرعظم راجہ پرویز اشرف،بابراعوان،سابق سیکرٹری قانون ریاض کیانی سمیت ساتوں ملزموں پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکارکردیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، بابر اعوان کےخلاف نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی۔احتساب عدالت کے جج محمد ارشدملک نے ساتوں ملزمان پر فردجرم عائد کردی اور ساتوں ملزمان کیخلاف ٹرائل کا فیصلہ کیا ۔جج احتساب عدالت نے ملزمان کو چارج شیٹ پڑھ کر سنائی،چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نندی پورمنصوبے میں تاخیر کے ذمہ دارہیں ،پیپلزپارٹی کے دورمیں وزرا کی ملی بھگت سے منصوبے میں 2 سال کی تاخیر ہونے سے قومی خزانے کو 27 ارب کا نقصان پہنچا ۔ ملزمان نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ وہ مقدمے کا سامنا کریں گے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔واضح رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں بابراعوان، سابق وزیراعظم پرویز اشرف، سابق سیکرٹری قانون مسود چشتی ، ریاض کیانی، ڈاکٹر ریاض محمود، سابق ریسرچ کنسلٹنٹ وزارت قانون شمائلہ محمود ملزمان میں شامل ہیں۔