Buy website traffic cheap


چاند اور اس کے بعد مریخ قدم کس کے؟

(ویب مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے سربراہ Jim Bridenstine کا کہنا ہے کہ چاند پر چہل قدمی کرنے والا آئندہ انسان غالبا ًایک خاتون ہو گی۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مریخ پر بھی سب سے پہلا قدم ایک عورت ہی رکھے گی۔

ناسا کے سربراہ کے مطابق، 29 مارچ کو تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف دو خواتین پر مشتمل مشن کو خلا میں روانہ کیا جائے گا یعنی صرف دو دن بعد۔

یہ اعزاز ناسا کی دو خواتین خلانوردوں “اینی مکلین” اور “کرسٹینا کوچ” کو حاصل ہو گا۔

روسی خاتون خلانورد ویلنٹینا تیریشکووا نے 1963 میں پہلی مرتبہ خلاء کا سفر کیا تھا ۔

البتہ 1969 سے 1972 کے دوران خلائی مشنوں میں چاند کی سرزمین پر چلنے والے تمام 12خلانورد مرد تھے۔