بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> نیشنل ایکشن پلان کے تحت مزید 11 اداروں پر پابندی لگادی گئی
نیشنل ایکشن پلان

نیشنل ایکشن پلان کے تحت مزید 11 اداروں پر پابندی لگادی گئی

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی حکومت کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کالعدم تنظیموں کے معاون 11 اداروں اور تنظیموں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وزارت داخلہ نے الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوت الارشاد پر بھی پابندی عائد کردی۔ وزارت داخلہ کے مطابق الحمد ٹرسٹ لاہور، فیصل آباد، الفضل فاونڈیشن ٹرسٹ لاہور پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ موسک اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور، المدینہ فاونڈیشن لاہور بھی پابندی کی زد میں آ گئیں۔ معاذ بن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور، الایثار فاونڈیشن لاہور، الرحمت ٹرسٹ آرگنائزیشن بہاولپور اور الفرقان ٹرسٹ کراچی پر بھی پابندی کر دی گئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*