بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> قومی ٹیم ورلڈکپ 2019 کے لیے آج انگلینڈ روانہ ہوگی
انگلینڈ

قومی ٹیم ورلڈکپ 2019 کے لیے آج انگلینڈ روانہ ہوگی

لاہور(ویب ڈیسک): مشن ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم آج رات انگلینڈ روانہ ہو گی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد نے تیاریوں کو زبردست قرار دیتے ہوئے جیت کی امید دلا دی۔ کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کی بڑی تیاریاں مکمل، ہیپاٹائٹس کے شکار شاداب خان کے متبادل یاسر شاہ سمیت قومی شاہین آج انگلینڈ کے دیس اڑان بھریں گے۔ سخت مشقیں کرنے والے کھلاڑیوں کو اہل خانہ سے ملنے کی اجازت، شعیب ملک سمیت تمام شام تک این سی اے میں اکٹھے ہوں گے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ بہترین سکواڈ چنا، تمام بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں، ٹائٹل جیتنے کی امید ہے۔ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے باعث روایتی حریف بھارت پر نفسیاتی برتری ہو گی، گذشتہ روز قومی کھلاڑیوں نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی جنہوں نے جیتنے کے گر بھی بتائے، پانچ سے انیس مئی تک انگلینڈ سیریز شیڈول ہے جبکہ اکتیس مئی سے ٹیم پاکستان کا ورلڈ کپ سفر شروع ہو گا۔

پاکستان کو ورلڈکپ سے پہلے بڑا جھٹکا، میڈیکل ٹیسٹ میں ہیپاٹائٹس کی نشاندہی پر شاداب خان دورہ انگلینڈ سے آؤٹ ہو گئے. ان کی جگہ یاسر شاہ کو ورلڈ کپ کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے. چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ شاداب خان ٹیم کا اہم حصہ ہیں، ڈاکٹرز نے چار ہفتے کا آرام بتایا ہے. کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر، سپنر شاداب خان ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہو گئے۔ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں فٹنس ٹیسٹ کے دوران میڈیکل ٹیسٹ بھی کئے جاتے ہیں جس کے دوران شاداب خان کو ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا ہے تاہم حکام حتمی فیصلے سے قبل ان کے مزید ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ورلڈ کپ سکواڈ کیلئے شاداب خان کی شرکت بہت اہم ہے تاہم اگر حتمی فیصلہ ان کی عدم شرکت ہوئی تو متبادل سپنر کا انتخاب کر لیا جائے گا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کی تیاریاں جاری ہیں، شاداب خان انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، ان کے بلڈ ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ڈاکٹروں نے انھیں 4 ہفتے کا آرام تجویز دیا ہے وہ اہم باولر ہیں امید ہے ورلڈ کپ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ دوسری جانب شاداب کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہونے پر یاسر شاہ کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے سپنر یاسر شاہ کو ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے اور انھیں اس حوالے سے تیاریاں مکمل کرنے کا حکم مل گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*