بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> قومی اقتصادی سروے پیر کو جاری کیا جائیگا
اقتصادی سروے

قومی اقتصادی سروے پیر کو جاری کیا جائیگا

لاہور(ویب ڈیسک): قومی اقتصادی سروے پیر کو جاری کیا جائے گا۔ رواں مالی سال میں کوئی معاشی ہدف حاصل نہ ہو سکا۔ رواں سال صنعتی ترقی کا ہدف 7.6 فیصد رکھا گیا تھا۔ لائیو سٹاک کے شعبہ میں 3.8 فیصد ہدف سے زیادہ ترقی ہوئی۔ دیگرفصلوں میں شرح نمو 3.5 فیصد کےبجائے 1.9 فیصد رہی۔ دستاویز کے مطابق زرعی شعبےکی ترقی 3.3 فیصدکے بجائے 0.8 فیصد رہی۔ رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 3.3 فیصد رہی۔ صنعتی ترقی کی شرح 1.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔دستاویزات کے مطابق پیداواری شعبےکی شرح نمو کا ہدف 7.8 فیصد رکھا گیا تھا۔ ماہی گیری میں شرح نمو 1.8 فیصد کے ہدف سے ایک فیصد کم رہی۔ جنگلات میں شرح نمو 8.5 فیصد کےبجائے 6.5 فیصد رہی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*