بنیادی صفحہ -> ٹیکنالوجی -> موٹر وے پولیس نے رابطے میں آسانی کیلئے ایپ متعارف کروا دی
موٹر وے پولیس

موٹر وے پولیس نے رابطے میں آسانی کیلئے ایپ متعارف کروا دی

لاہور(ویب ڈیسک )نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) اور موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے اور رابطے میں آسانی کیلئے موبائل ایپلیکیشن ‘ہمسفر’ متعارف کروا دی گئی۔ این ایچ اے اور موٹر وے پولیس کے اشتراک سے ‘ہمسفر’ ایپ متعارف کروانے کیلئے منعقدہ تقریب میں وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) موٹر وے اے ڈی خواجہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مراد سعید نے موٹروے پولیس کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس نے 65 دنوں میں جو کام کیا، وہ قابل فخر ہے۔اس موقع پر آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس کا شمار پاکستان کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے اور اس ایپلیکیشن سے مسافروں اور موٹروے پولیس کے پیٹرولنگ افسران کے درمیان رابطہ آسان ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ موبائل ایپ کی مدد سے شہری موسم کی صورتحال سے آگاہ رہیں گے اور ساتھ ہی ایپ سے سڑکوں کی بندش، متبادل راستوں اور خطرناک موڑوں کے حوالے سے بھی معلومات موصول ہوسکیں گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*