Buy website traffic cheap

انتخابات

قبل ازوقت انتخابات؟ نوازشریف بھی بالآخرسیاسی بیان دینے پر مجبور

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم اورپاکستان مسلم لیگ نے قائد میاں‌محمد نوازشریف نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کی بات پر عوام نےخوشی کا اظہار کیاہے. فافن رپورٹ سے ظاہر ہے کہ 53حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے. عوام خوش ہیں کہ جلد ہماری جان چھوٹنے والی ہے. فافن کی رپورٹ کےمطابق 53حلقوں میں جیت کا مارجن مسترد ووٹوں سے کم ہے. مسلم لیگ ن قبل از وقت انتخابات کےلیے ہمہ وقت تیار ہے. ہم سنجیدہ سیاست کے قائل ہیں. یادرہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ دنوں صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگرصورتحال گھمبیرہوئی تو وہ ملک میں مڈٹرم الیکشن کروادینگے.

معذورافراد کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کریں گے:وزیر اعظم
لاہور(ویب ڈیسک )معذوروں کو تعلیم و روزگار کے یکساں مواقع فراہم کریں گے‘معذور افراد کے عالمی دن پروزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت معذور افراد کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرے گی۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں ا?ج 3 دسمبر کو ’معذور افراد کا عالمی دن‘ منایا جارہا ہے اس موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ’ہماری حکومت معذور افراد کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرے گی۔‘اس کے علاوہ انہوں نے لکھا کہ ’حکومت نے معذوروں کو خود مختار بنانے کے لیےبل بھی تیار کرلیا ہے۔‘اقوام متحدہ میں معذور افراد کا عالمی دن منانے کافیصلہ 3 دسمبر 1992 کو کیا گیا تھاجس کے بعد سے ہر سال یہ دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصدد نیا بھر میں موجود معذوروں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے۔ ’معذوروں کو تعلیم و روزگار کے یکساں مواقع فراہم کریں گے‘ ورلڈ ہیلتھ ا?رگنائزیشن کے مطابق دنیا میں اس وقت600 ملین افراد معذور ہیں یعنی دنیا میں ہر10 میں ایک شخص معذور ہے۔ترقی پزیر ممالک میں80 سے 90 فیصد خصوصی افراد کو زندگی میں ا?گے بڑھنے کے مواقع میسر نہیں، جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں اس کا تناسب 50سے 70فیصد ہے جبکہ ان میں سے 80فیصد کا تعلق ترقی پزیر ممالک سے ہے۔