بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے خطرے کی گھنٹی بجادی
ڈاکٹرعدنان

سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے خطرے کی گھنٹی بجادی

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو انجائنا کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔نوازشریف کے بازومیں وقفے وقفے سے دردکی شکایت ہے۔ فوری علاج نہ کیا گیا توان کی صحت کوکوئی بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ کوٹ لکھپت جیل حکام نے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کوملاقات کی اجازت نہیں دی۔ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے کہ میں نے صبح سے شام تک کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا انتظار کرتا رہا لیکن مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

مریم نواز کا والد کی صحت کے حوالے سے بڑا انکشاف
لاہور(ویب ڈیسک) مریم نواز نے اپنے والد کی صحت کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ میرے والد کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہو رہا حکومت ان کے ساتھ غلط سلوک کررہی ہے – سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنے والد کی صحت کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے معالج آج پورا دن ان سے ملنے کی کوشش کرتے رہے لیکن معالجوں کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔انہوں نے بتا یا کہ نواز شریف کے بازو میں درد ہے جو انجائنا کی تکلیف بھی ہو سکتی ہے ۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ انہیں پیچھدہ میڈیکل ہسٹری کی وجہ سے نواز شریف کو قابل اعتماد ڈاکٹروں کو دکھانے کی ضرورت ہے ۔ اس سے قبل نجی نیوز چینل جیو نیوز پر بھی خبر نشر ہوئی تھی کہ آج ڈاکٹر عدنان پورا دن نواز شریف سے ملنے کی کوشش کرتے رہے لیکن انہیں اجازت نہ دی گئی ۔ڈاکٹر عدنان کی جیل کے میڈیکل افسر سے بھی بات ہوئی جنہیں خطرے سے متعلق آگاہ کیاگیا۔ڈاکٹر عدنا ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق خطرناک صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*