سابق وزیراعظم نوازشریف کو ایک بارپھر ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نوازشریف کو جناح ہسپتال منتقل کر نے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر عارف تجمل نے کہاہے کہ نوازشریف کی جناح ہسپتال منتقلی کا علم ہو گیا ہے ، جناح ہسپتال میں ہر طرح کے علاج معالجے کی سہولت موجود ہے اور یہاں پر کارڈیالوجی کی بھی سہولت موجود ہے اور ٹاپ کلاس کے ڈاکٹرز ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ مریض کو چیک کرنے سے قبل کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور مریض کی مرضی کے بغیر کوئی بھی بات نہیں بتائی جا سکتی ہے ۔دوسری جانب ایم ایس جناح ہسپتال عاصم حمید نے نوازشریف کی منتقلی سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سے پتا چلا ہے کہ نوازشریف کو جناح ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔