Buy website traffic cheap

نوازشریف

جیل میں نوازشریف اوربلاول بھٹوذرداری کے مابین کیا گفتگو ہوئی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ نوازشریف کی طبیعت جاننے کیلئے آج یہاں آیا ہوں ، میاں صاحب نے خود کہا ہے کہ وہ نظریاتی بن گئے ہیں ، وہ سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے ، میاں صاحب اپنے اصولوں پر قائم ہیں ، لگتا نہیں کہ کوئی ڈیل ہوئی ہے ، میاں صاحب سمجھوتہ کرنے پر راضی نظر نہیں آتے ۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ملاقات کے بعد بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کی طبیعت کا پوچھنے کیلئے پہنچا تھا ، یہ میرے لیے ایک قسم کا تاریخی دن ہے ، ذوالفقار بھٹو شہید نے بھی اسی جیل میں وقت گزارا تھا ، سابق صدر زرداری نے بھی اسی جیل میں وقت گزارابلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن آمریت کیخلاف جدوجہد کرتے ہوئے یہاں سیاسی قیدی بنے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں نوازشریف کی طبیعت پوچھنے کیلئے پہنچا تھا ،پہلے میں ملک سے باہر تھا تو خبریں آ رہی تھیں کہ میاں صاحب بیمار ہیں اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے بھی کافی تحفظات والے بیانات آئے ۔ ان کا کہناتھا کہ سیاسی اختلافات ہوتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کی ثقافت ہے اور ہمارا دین بھی یہ کہتا ہے کہ مسلمان بیمار ہو تو اس کی عیادت کرنی چاہیے ۔