Buy website traffic cheap


سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کیلئے بیرونِ ملک روانہ ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے قطر ائیر ایمبولینس کے ذریعے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوگئے، وزارت داخلہ نے ایک بار باہر جانے کی اجازت دے دی۔

قائد مسلم لیگ ن کو قافلے کی صورت میں ایئر پورٹ پہنچایا گیا، جس میں مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، خاندان کے دیگر افراد بھی شامل تھے، قافلے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، کارکن قائد کو خدا حافظ کہنے کیلئے موجود رہے۔ صدر (ن) لیگ شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں، شہباز شریف سابق وزیر اعظم کی صحت یابی تک ان کے ساتھ قیام کریں گے۔ سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا نوا شریف دوحہ کے راستے برطانیہ جائیں گے، ایئر بس اے 319-133LR A7MED کے زریعے سابق وزیراعظم نواز شریف شام ساڑھے چھ بجے لندن ہیتھرو ایئر پورٹ پر پہنچیں گے۔ یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی سزا 8 ہفتوں کے لیے معطل کی تھی۔ حکومت نے نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لیے ایک بار بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی تھی جس کے لیے 80 لاکھ پاؤنڈ، 2 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر، 1.5 ارب روپے جمع کرانے کی شرط رکھی گئی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ نے حکومتی شرائط معطل کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی اور صحت بہتر نہ ہونے پر اس مدت میں توسیع بھی ممکن ہے۔
واضح رہے کہ نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت اور ڈیڑھ ارب روپے اور ڈھائی کروڑ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد سے وہ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید تھے۔