Buy website traffic cheap


نوازشریف کی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرِثانی کی درخواست

لاہور(ویب ڈیسک): جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کے معاملے پر نوازشریف نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی، درخواست نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دائر کی۔

نوازشریف کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک اور دیگر کو فریق بنایا گیا، ہمیں نوٹس کیے اور سنے بغیر یہ فیصلہ دیا گیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارا موقف لیے بغیر عدالت نے معاملے کے پیرامیٹرز طے کر دئیے، ویڈیو سکینڈل کے معاملے پر ہمارا موقف بھی سنا جائے۔ سپریم کورٹ نے جو ویڈیو سکینڈل میں فیصلہ دیا اُس سے ہمارا حق متاثر ہوا۔ درخواست میں موقف سننے کے بعد سپریم کورٹ سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی گئی ہے۔