بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> نوازشریف روزانہ جیل میں کیا کام کرتے ہیں
نوازشریف

نوازشریف روزانہ جیل میں کیا کام کرتے ہیں

لاہور(ویب ڈیسک): سابق سپیکر ایاز صادق نے کہاہے نواز شریف ہسپتال میں رہنے کیلئے تیار نہیں تھے اور وہ روز گولی زبان کے نیچے رکھتے ہیں اور ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں کہ ان کی انجائنہ کی تکلیف بڑھی ہوئی ہے ۔ ایاز صادق نے کہا کہ ان کولوگوں کوڈرناچاہئے جو یہ کہتے ہیں کہ نواز شریف کوکوئی بیماری نہیں ہے ، ان کو خدا کا خوف کرنا چاہئے ، نواز شریف ہسپتال میں رہنے کیلئے تیار نہیں تھے اور وہ روز گولی زبان کے نیچے رکھتے ہیں اور ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں کہ ان کی انجائنہ کی تکلیف بڑھی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے حکومت چل نہیں رہی ، اپنی نااہلی چھپانے کیلئے ادھر ادھر کی باتیں کی جارہی ہیں،شہبازشریف نے پی اے سی کے اجلاس میں نیب افسران کی سرزنش نہیں کی ، اگر سرزنش کی ہوتی تو کیا وہاں پر موجود تحریک انصاف کے ممبران نہ بولتے ؟ان کا کہنا تھا کہ علیمہ باجی کا نام لیا گیا تو عمران خان کو غصہ آگیا ،شیخ رشید کی سپیکر کیلئے استعمال کی گئی زبان مناسب نہیں تھی ، اس وقت علیم خان کو گرفتارنہیں کیا جانا چاہئے تھا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*