بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> نوازشریف سے ملاقات کے لیے پی پی پی کی اہم ترین شخصیت جیل پہنچ گئی
نوازشریف

نوازشریف سے ملاقات کے لیے پی پی پی کی اہم ترین شخصیت جیل پہنچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نوازشریف سے آج اہل خانہ اور پارٹی رہنماﺅ ں نے ملاقات کی تاہم اس موقع پر ایسی شخصیت ملاقات کیلئے پہنچ گئی کہ سیاست میں ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف سے والدہ ، مریم نواز ، جنید صفدر اور حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر رہنماﺅں نے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد بھی ملاقات کیلئے پہنچے ۔نوازشریف نے مخدوم احمد کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اور انہیں گلے لگایا ، ملاقات کے بعد سیاسی محاذ پر بحث شروع ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو بھی کی۔مخدوم احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی،اللہ کرے عوام کوحکومت دکھائی دے،پاکستان میں سیاست کرنا ہے تو ایسی صورتحال پیدا ہوتی رہتی ہے،حکومت جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق اپنا وعدہ پورا کرے،حکومت کے پاس معاشی ،تعلیمی ،زرعی اور صنعتی سمیت کوئی ویژن نہیں۔

ن لیگ نے اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی کے حوالے سے رضامندی ظاہرکردی
لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی لانا ہوئی تو مل کر کریں گے، اس کیلئے پی ٹی آئی کو ماحول بنانا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ دنیا بھر میں جو آئین بنتے ہیں ان میں بھی ترامیم ہوتی ہیں،اٹھارہویں ترمیم میں 95 شقیں ہیں, ان میں بہت ساری باتیں بہت اچھی ہیں لیکن یہ کہنا کہ اس کو چھیڑ نہیں سکتے یہ بات ٹھیک نہیں ہے،18ویں ترمیم سے کیا فائدہ ہوا اور کیا نقصان ہورہا ہے ؟دیکھا جاسکتا ہے.انہوں نے کہا کہ اس کی بعض شقوں کا بغور جائزہ لے کر اس کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے لہذا اس کے لیے تمام جماعتوں کو مل کر فیصلہ کرنا ہوگا، آئینی ترمیم کے معاملے پر ہر پارٹی اپنے اپنے ممبران پر نظر رکھے، ترمیم اتفاق رائے سے بنی تھی تو تبدیلی بھی مل کرہی لانا ہوگی.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*