بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> نوازشریف نے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
نوازشریف

نوازشریف نے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر ضمانت کے کیس کو جلد مقرر کرنے کیلئے نئی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ کیس کی جلد سماعت کرنے کیلئے پہلے بھی درخواست دائرکی تھی،پہلی درخواست میں 6 مارچ کو ضمانت کیس مقرر کرنے کی استدعا کی تھی،عدالت پہلے میری 6 مارچ کو کیس مقرر کرنے کی استدعا مسترد کر چکی ہے۔نوازشریف کا کہنا ہے کہ معاملے کی نزاکت اوربگڑتی صحت کے سبب درخواست کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے،استدعا ہے کہ کیس کو رواں ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*