Buy website traffic cheap

نوازشریف

نوازشریف نے بیرون ملک علاج پرقومی خزانے سے کتنے کروڑروپے اڑائے، اسمبلی میں تہلکہ خیزانکشافات

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین اوروفاقی وزیرخراجہ شاہ محمودقریشی نے قومی اسمبلی میں اظہارِخیال کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ لیگی قائد اورسابق وزیراعظم نوازشریف کے برطانیہ میں علاج پر قومی خزانے سے 4 کروڑ اورساٹھ لاکھ روپے خرچہ آیا. قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں تحریری جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد خصوصی طیارے پر برطانیہ گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے علاج کے بعد ایک خصوصی طیارہ لندن پہنچا اور اسی دن انہیں واپس لے کر وطن واپس پہنچ گیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 41 لاکھ 82 ہزار سے زائد رقم وفد کے ڈیلی الاو¿نس, 79 لاکھ 57 ہزار سے زائد خصوصی طیارے کے چارجز, 40 لاکھ 70 ہزار سے زائد گاڑیوں کے کرایے اور 8 لاکھ 20 ہزار سے زائد رقم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آلات کرایے پر حاصل کرنے کے لیے خرچ ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ان اخراجات میں وزیر اعظم کے کیمپ آفس کے قیام کا خرچہ بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ 4 لاکھ 94 ہزار سے زائد رقم کرایے کے موبائل فون حاصل کرنے، ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد متفرقہ اشیا پر 39 لاکھ 97 ہزار سے زائد کھانے پینے پر ، 2 کروڑ 43 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہوٹل کے کرایے کی مد میں جبکہ 23 ہزار روپے سے زائد رقم اخبارات و رسائل کی خریداری پر ادا کیے گئے۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ طیارے پر ہونے والے اخراجات کے سبب ریونیو کے ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاننے کے لیے پی آئی اے حکام سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے بتایا کہ 9 جولائی کو جانے والی وی آئی پی فلائٹ پر 3 کروڑ 45 لاکھ 27ہزار 2 سو 68 روپے خرچ ہوئے۔

وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات پیش
لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے 6 غیرملکی دوروں پر 4 کروڑ 3 لاکھ 814 ہزار روپے سے زائد کے اخراجات آئے۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ خارجہ نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے 18 ستمبر سے 20 نومبر تک غیر ملکی دوروں پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات پیش کردی ہیں، جس کے مطابق وزیراعظم کے 6 غیرملکی دوروں پر مجموعی طور پر 4 کروڑ 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد کے اخراجات آئے۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر 30 لاکھ 99 ہزار، ابوظہبی کے دورے پر 4 لاکھ 33 ہزار اور ریاض کے 2 روزہ دورے پر 8 لاکھ 70 سے زائد کے اخراجات ہوئے۔ سب سے زیادہ چین کے 5 روزہ دورے پر اخراجات آئے جو 2 کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں، جب کہ 18 نومبر کو ابوظہبی کے دوسرے دورے پر 39 لاکھ 90 ہزار خرچ ہوئے۔ ملائیشیا کے دورے پر 75 لاکھ 43 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔