بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> شیخ رشید نے مہنگائی کا ملبہ بھی نوازشریف پر ڈال دیا
شیخ رشید

شیخ رشید نے مہنگائی کا ملبہ بھی نوازشریف پر ڈال دیا

لاہور(ویب ڈیسک): شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف برادران اور زرداری مہنگائی کے ذمے دار ہیں، گینگ آف فور نے ملک کو نوچا ہے، آئی ایم ایف سے معاہد ہ ایک دو دن میں ہو جائے گا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی کوئی نجکاری نہیں ہو رہی، کئی سال بعض ایم ایل ون پر میں نے ہی دوبارہ دستخط کئے۔ انہوں نے کہا اس ملک میں قبضہ گروپ حاوی ہوگیا ہے، پاکستان کو تباہ کرنے کی سازشیں ہو رہی ہے، کرائے کے لوگ پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان کو سرحدوں سے کوئی خطرہ نہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا ایمنسٹی سکیم پیر کو کابینہ اجلاس میں زیر بحث ہوگی، وزیراعظم کو کل کہا شہباز، نواز شریف اور زرداری کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں، گینگ فور اور فائیو نے پاکستان کی اکانومی کو بری طرح نوچا۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی ایک ڈیمانڈ ہی ہے بس لندن جانا چاہتے ہیں، ایک بھاگ گیا ہے دوسرا پھس گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کو مجبوریاں ہے، ان وزیروں کو ہٹایا جو قریب تھے، عمران خان کے بچوں اور نواز شریف کے بچوں میں فرق ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*