نوازالدین صدیقی کی اہلیہ نے ٹوئٹر پر اپنی آواز بلند کردی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ نے اپنے شوہر کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کو اپنا سہارا بنا لیا۔

نوازالدین کی اہلیہ نے لکھا کہ میں سیکھ رہی ہوں کہ اپنے بچوں کی خاطر کس طرح مضبوط بننا ہے اور کس طرح اُن کی خاطر اپنی آواز کو بلند کرنے کے لیے کھڑے ہونا ہے۔نوازالدین صدیقی کی اہلیہ نے لکھا کہ ’میں نے آج تک کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا، اِس لیے مجھے کسی چیز کا خوف نہیں۔

عالیہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ساکھ خراب کرنے والوں اور کردار کشی کرنے والوں کا کسی طور ساتھ نہیں دے سکتیں۔

آخر میں اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے کہ پیسہ کبھی بھی سچ کو نہیں خرید سکتا۔یاد رہے کہ نواز الدین صدیقی نے 2010 میں عالیہ سے شادی کی تھی، عالیہ کا تعلق ہندو مذہب سے تھا لیکن شادی کے بعد اُنہوں نے اپنا نام انجلی سے تبدیل کرکے عالیہ رکھ لیا تھا۔عالیہ اور نوازالدین صدیقی کی ایک 9 سالہ بیٹی اور ایک 5 سالہ بیٹا بھی ہے۔