بنیادی صفحہ -> شوبز کی خبریں -> معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی بہن انتقال کرگئیں

معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی بہن انتقال کرگئیں

لاہور (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے نامور اداکار نواز الدین صدیقی کی ہمشیرہ کی عمر 26 سال تھی۔ سیاما تمشی صدیقی طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

تفسیلات کے مطابق سیاما تمشی صدیقی 18 سال کی عمر سے ہی بریسٹ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ انہوں نے پونے کے ایک ہسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ اپنی ہمشیرہ سیاما کے انتقال کے وقت نواز الدین صدیقی امریکا میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نواز الدین صدیقی نے اپنی بہن کے کینسر میں مبتلا ہونے سے متعلق ایک ٹوئٹ شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ میری بہن 18 سال کی عمر سے بریسٹ کینسر جیسے مرض کا شکار ہے لیکن بہادری سے ان مشکلات سے آج بھی لڑ رہی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*