Buy website traffic cheap


وہاج علی اورنیلم منیرکو”بکھرے موتی“ میں دیکھیے

اسلام آباد (مایٹرنگ ڈیسک) ڈرامہ سیریل ”عہدوفا“ میں صحافی کے روپ میں شاندارکارکردگی دکھانے والے اداکار وہاج علی اب نیلم منیر کے ساتھ ”بکھرے موتی“ میں نظرآئیں گے۔

یہ ڈراما عید الفطر کے بعد ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا جس کی دیگر کاسٹ میں یاسر نواز، نوشین شاہ، سلیم معراج اور وسیم عباس بھی شامل ہیں۔وہاج علی کا کہنا ہے کہ بکھرے موتی، عہد وفا سے بالکل مختلف پراجیکٹ ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں اسے سائن کرنے کیلئے پرجوش ہوا۔