Buy website traffic cheap

ویزا پالیسی

حکومت کا ملک میں نئی ویزا پالیسی متعارف کرانے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) حکومت نے 50 ممالک کو آن ارائیول ویزا جب کہ 175 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے اعلان کے بعد 50 ممالک کے شہریوں کو پاکستان پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر ویزا کی سہولت دستیاب ہوگی اور اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئی ویزا پالیسی متعارف کرا رہے ہیں جس کے تحت 50 ممالک کے شہریوں کو ویزا آن ارائیول جب کہ 175 ممالک کو ای ویزا کی سہولت دی جارہی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ برٹش اور امریکن پاسپورٹ رکھنے والے بھارتی باشندوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت ہوگی، کوشش ہے کہ نئے پاکستان کی معیشت ٹورازم کے لیے بنیاد بنے۔ انہوں نے کہا کہ طالبعلموں کو مختلف مدت کے ویزے دیے جائیں گے، ڈگری پروگرام کے لیے 2 سال جبکہ ماسٹر پروگرام کے لیے 4 سال کا ویزا دیں گے، اسی طرح صحافیوں کو لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم ویزے جاری کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ایوان آمد پر اپوزیشن کا رویہ درست نہیں تھا، شہباز شریف نے وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہا اور وزیراعظم کی آمد پر طعنے اور فقرے کسے جاتے ہیں، ہمیں پارلیمنٹ کا بڑا احترام ہے، اپوزیشن کو بھی وزیراعظم کا احترام کرنا ہوگا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جن کی اپنی کوئی حیثیت نہیں وہ ہمیں بتا رہے ہیں کہ آپ کہاں سے آئے، وزیراعظم کی عزت ہم پر مقدم ہے، ایوان کو مچھلی منڈی نہیں بننے دیں گے۔