Buy website traffic cheap


ون ڈے سیریز: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پرمشتمل ون ڈے سیریزکا متحدہ عرب امارات میں آغازہوگیا ہے. پہلے ون ڈے میں‌کیویز نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی والی کارکردگی برقراررکھنے کے لیے پرعزم ہیں. ان کا کہنا تھا کہ کیوی ٹیم تجربہ کارہے اورہمارے کھلاڑیوں کوجلدآؤٹ ہونے کی روش ترک کرناہوگی. کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھاکہ ہم ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں شکست کو بھلاکراچھاپرفارم کرنے کی کوشش کرینگے.