بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> کرائسٹ چرچ حملہ: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ٹرمپ کو لاجواب کردیا

کرائسٹ چرچ حملہ: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ٹرمپ کو لاجواب کردیا

لاہور(ویب ڈیسک)‌ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کرائسٹ چرچ حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فونک گفتگو میں لاجواب کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا اور پوچھا کہ امریکا آپ کی کیا مدد کرسکتا ہے؟اس پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے انہیں مشورہ دیا کہ امریکا تمام مسلم کمیونٹی سے محبت اور ہمدردی کا اظہار کرے۔

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ حملے کے بعد جہاں ایک طرف پاکستان سمیت دنیا بھر کے رہنماﺅں نے اس عمل کی مذمت کی لیکن دوسری جانب امریکی صدر نے اس حوالے سے افسوس کے بجائے ٹوئٹر پر ایک لنک شیئر کیا جو حملے کی خبر سے متعلق تھا ۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے گفتگو اور واقعے کے دس گھنٹے بعد ٹرمپ نے دوسرا ٹوئٹ کیا اور قتل عام کی مذمت کی۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ روز دہشت گرد حملے میں 50 افراد جاں بحق ہوئے، حملہ کرنے والے آسٹریلین دہشت گرد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*