Buy website traffic cheap


نہ گیس نہ بجلی۔۔عوام جائے تو کدھرجائے؟

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ،تجارتی اور صنعتی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر رہ گئیں ، گیس لوڈ شیڈنگ سے گھروں میں کھانا بنانا نا ممکن ،ہوٹلوں پر لمبی لائنیں ، بچے بھوکے سکول جانے پر مجبور ،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے لگا ،متعدد علاقے تو ایسے ہیں جہاں کئی کئی روز بعد بھی چولہا نہیں جل سکا اور اب تو حال یہ ہو چکا ہے کہ پائپ لائنوں سے گیس کی بجائے پانی آنا شروع ہوچکا ہے ،جس سے عوام کیلئے ایک نئی مصیبت کھڑی ہوگئی ،شدید گیس بحران سے عوام بلبلا اٹھے ہیں گھروں میں خواتین کیلئے کھانا بنانا بھی نا ممکن ہو چکا ہے ،میڈیاکے مطابق موسم سرما کے آغاز سے ہی گیس بحران جاری ہے ، عوام جائیں تو کدھر جائیں ؟ ارباب اختیار کو چاہیے فوری نوٹس لیتے ہوئے اس حوالے سے عملی اقدامات کرے تاکہ گھر کا چولہا بھی چلتا رہے اور کاروبار کا پہیہ بھی