Buy website traffic cheap


عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر کوئی سزا مقرر نہ کی جاسکی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر کوئی سزا مقرر نہیں کی گئی ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کے لیے سزا یا جرمانے کا تعین ہونے پر عوام کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے عوام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر حکومت کی مدد کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کے مقامی سطح پر پھیلاؤ کی شرح 92 فیصد ہے لہٰذا عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے رہے ہیں۔