Buy website traffic cheap


شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 جوان شہید

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 2 جوان شہید ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی معلومات پر شمالی وزیرستان کے علاقے ذاکرخیل میں آپریشن کیا۔

آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید ہو گئے۔ 23 سالہ شہید مومن شاہ کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا اور 31 سالہ سپاہی محمد شاہ کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔ محمد شاہ نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بچیاں چھوڑی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔