Buy website traffic cheap

نیویارک (سپورٹس ڈیسک) سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار، عالمی نمبر ایک، دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ کو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوکر نہ صرف مقابلے سے دستبردار ہوگئے بلکہ میگا ایونٹ سے بھی باہر ہوگئے۔ یوں انکا میگا ایونٹ کا دفاع کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ امریکا میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں سوئس سٹار سٹین وارینکا کا مقابلہ عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈڈ سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ سے تھا دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔