Buy website traffic cheap

نصرت جاوید

وزیراعظم عمران خان نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی

لاہور(ویب ڈیسک): سینیئرترین صحافی نصرت جاوید نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ کے ذریعے دعوٰی کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات انہیں اسلام آبادمیں قتل کروانے کی کوشش کی ہے. رات گئے نصرت جاوید نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ’اس وقت ایک بج کر 16 منٹ ہورہے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن میں ابھی بھی زندہ ہوں‘۔

https://twitter.com/javeednusrat/status/1071137044297146368

ایک اور تاکیدی ٹویٹ میں نصرت جاوید نے کہا کہ ’ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ابھی ابھی مجھے قتل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن میں ابھی بھی زندہ ہوں‘

https://twitter.com/javeednusrat/status/1071172636464549889

سینئر صحافی رضا رومی نے نصرت جاوید پر قاتلانہ حملے کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا تو نصرت جاوید نے کہا کہ ’ بھائی یہ بہت ہی شدید قسم کا قاتلانہ حملہ تھا اور اس پر ٹرولز کا رد عمل دیکھ لیں ، میں صرف انہیں اس لیے ری ٹویٹ کر رہا ہوں تاکہ ریکارڈ پر آسکیں، صرف اسی ایک طریقے سے بتایا جاسکتا ہے کہ مجھ پر ہونے والا حملہ کتنا شدید تھا‘۔مجھے اس طریقے سے قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ یوں لگے جیسے شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے حادثہ ہوا ہو، میں پی ٹی آئی کے ٹرولز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے شک کو تقویت دی ہے‘۔